کمٹہ،12؍دسمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ایک مشہور معروف سینئر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جی ایس کامت کل بروز جمعہ انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔وہ پچھلے چند دنوں سے علیل چل رہے تھے۔
کمٹہ کے رہنے والے جی ایس کامت ایک ماہر اور تجربہ کار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ وہ ایک سماجی خدمت گار کے طور پر بھی عوام میں مقبول تھے۔ کمٹہ روٹری کلب کے بانی ہونے کے علاوہ مشہور ’ہانگیو‘ آئسکریم کمپنی کے بانی صدر اور شری کرشنا مِلک کمپنی کے صدربھی تھے۔ آپ سابق ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کے بہت ہی قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے تھے۔
ایم ایل اے دینکر شیٹی، سابق ایم ایل اے شاردا موہن شیٹی، کانگریس لیڈر روی کمار شیٹی، مہالسا ہینڈی کرافٹ کے دیوی داس شیٹھ، چیتن شیٹھ، ہانگیو آئسکریم کے جنرل منیجر اور کامت کے داماد پردیپ پائی، شری کرشنا مِلک کے پُتّو پائی، مہیش کامت دنیش پائی سمیت ضلع کی کئی جانی مانی شخصیات نے جی ایس کامت کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔